22 اگست، 2016، 1:25 PM

فلپائن کے صدر کی اقوام متحدہ کو چھوڑنے کی دھمکی

فلپائن کے صدر کی اقوام متحدہ کو چھوڑنے کی دھمکی

فلپائن کے صدر روڈ ریگو ڈوٹیرٹے نے دھمکی دی کہ ان کا ملک اقوام متحدہ کو چھوڑ بھی سکتا ہے۔ عالمی ادارے نے غیر قانونی منشیات کے خلاف ان کی حکومت کی مہم کو ہدف تنقید بنایا تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلپائن کے صدر روڈ ریگو ڈوٹیرٹے نے دھمکی دی کہ ان کا ملک اقوام متحدہ کو چھوڑ بھی سکتا ہے۔ عالمی ادارے نے غیر قانونی منشیات کے خلاف ان کی حکومت کی مہم کو ہدف تنقید بنایا تھا۔ ڈوٹیرٹے نے الزام عائد کیا کہ اقوام متحدہ اور اس کے ماہرین منشیات کا دھندا کرنے والے مشتبہ افراد کی ہلاکتوں کے سلسلے کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے فلپائن کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں۔ و اضح رہے کہ جون کو ڈوٹیرٹے کے برسراقتدار آنے کے بعد سے اب تک منشیات میں ملوث  1500 سے زائد افراد کو ہلاک کیا جا چکا ہے جن میں میں تقریباً 600 ایسے افراد ہیں جن پر منشیات کے دھندے سے وابستہ ہونے کا شبہ تھا،فلپائن کے صدر اپنے ملک میں سخت یا تیزابی بیانات دینے کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں۔کئی مرتبہ پہلے بھی اقوام متحدہ کے خلاف بیانات دینے والے رہنماکا کہنا تھاکہ شاید ہمیں اقوام متحدہ سے الگ ہونے کا فیصلہ کرنا پڑے گا۔انھوں نے پریس کانفرنس کے دوران اقوام متحدہ کو ایک ’فاحشہ کے بیٹے‘ سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر تم ہماری عزت نہیں کرتے تو ہم بھی تمہیں چھوڑ دیں گے۔ فلپائن کے صدر نے منشیات کے دھندے سے وابستہ افراد کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی اہلکاروں کو تحفظ اور انھیں خصوصی انعام فراہم کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

News ID 1866385

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha